میں پوری دنیا کے مسلمانوں سے کہتا ہوں اسٹیج چھوڑ دیں،افتخار ٹھا کر

0
11

معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے اسٹیج فنکاروں کو تھیٹر چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
افتخار ٹھاکر نے حال ہی میں اسٹیج اداکار آصف اقبال کے انتقال پر شدید دکھ کا اظہار کیا، وہ ایک ایسے نظام سے مایوس نظر آئے جو ان کے بقول وعدہ خلافی، دھوکے اور بے ایمانی پر قائم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر پیش کیا جانے والا بہت سا مواد منفی گفتگو پر مبنی ہوتا ہے، جس کی ہمارا مذہب (اسلام) بالکل اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ماضی میں اس حوالے سے بات کر چکے ہیں، لہٰذا فنکاروں کو اسٹیج چھوڑ کر اللہ اور رسول ﷺ سے اپنا تعلق مضبوط کرنا چاہیے۔

Leave a reply