
اوگرا نے ستمبر 2026 کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی کردی۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے RLNG کی قیمت میں ایک ہزار 61 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
سوئی سدرن کے لیے RLNG کی قیمت میں ایک ہزار 83 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی، جبکہ نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ستمبر کے لیے سوئی سدرن کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.57 فیصد کمی کی گئی۔















