اگر ہماری پروازیں بند کی گئیں تو خطے میں کسی کے جہاز نہیں اُڑنے دیں گے،ایران

0
14

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو پروازوں اور ہوائی اڈوں کی سہولیات سے محروم کیا گیا تو خطے کے دیگر ممالک بھی اس کے فضائی آپریشن بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پروازیں یا تو سب کے لیے کھلی ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں ہوں گی۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر نے کہا کہ اگر ایران کو پروازیں چلانے اور ایئرپورٹ سروسز حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو خطے کے کسی بھی ملک کو ان سہولیات تک رسائی حاصل نہیں ہوگی۔
محمد مخبر نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں پر عمل کرنے والے ممالک کے رویے کو ایرانی عوام کبھی نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا اس معاملے پر مؤقف واضح ہے اور خطے میں فضائی سفر کے حوالے سے کسی بھی امتیازی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکا نے رواں ماہ ایرانی ایوی ایشن سے منسلک درجنوں اداروں اور 27 ایرانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ ایران ایئرلائنز کو ایئرپورٹ، لینڈنگ اور ٹیک آف کی سہولیات فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave a reply