یمنی حکومت کا حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

0
8

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ صدارتی لیڈرشپ کونسل (PLC) کے سربراہ رشاد العلیمی نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رشاد العلیمی کے مطابق کارروائی کا مقصد حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں ریاستی عملداری بحال کرنا اور حکومتی اداروں کا کنٹرول دوبارہ قائم کرنا ہے۔ انہوں نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے عوام سے یمنی مسلح افواج کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔
ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے العلیمی نے کہا کہ فوجی کارروائی کا فیصلہ کشیدگی کم کرنے کے لیے دستیاب پرامن راستے اور آپشنز ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق حکومتی افواج جن علاقوں کا کنٹرول سنبھالیں گی، وہاں بحالی اور تعمیرِ نو کا عمل شروع کیا جائے گا۔
رشاد العلیمی نے حوثی جنگجوؤں سے بھی ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے والوں کو محفوظ واپسی اور عام معافی فراہم کی جائے گی۔

Leave a reply