
پاکستان کے سرکاری قرضوں میں 10سال کے دوران 340 فیصد کے تاریخی اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں، گزشتہ 10 سال میں سرکاری قرضے میں 67 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری قرضوں کا حجم 86 ہزار 700 ارب روپے پر پہنچ گیا جبکہ جون 2016 تک سرکاری قرضے 19 ہزار 700 ارب روپے تھے۔















