ٹی20سیریز،سری لنکاکرکٹ ٹیم پاپاکستان پہنچ گئی

دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔
13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے آٹھ ارکان سمیت پانچ ٹیم منیجمنٹ آفیشلز شامل، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس، داسن شناکا، مہیش تھیکشانا اور ایشان ملنگا پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں شامل، دیگر کھلاڑیوں میں کمینڈو مینڈس، لاہیرو اڈارا، چمندو وکرمسنگھے اور ڈونیتھ ویلالاگے شامل ہیں۔
سری لنکا کے ہیڈ کوچ، دو کھلاڑیوں اور دیگر دو آفیشلز کے ساتھ کل اسلام آباد پہنچیں گے، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے بقیہ پانچ کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔















