صدر، وزیر اعظم اور تمام جماعتوں کو ملکر عمران خان کو باہر لانا چاہئے،علامہ راجا ناصر عباس

0
10

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر،وزیراعظم اور تمام جماعتوں کو ملکر بانی کو باہر لانا چاہئے،پاکستان کی خاطر سب کو بانی کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے،انہیں بلائیں، ساتھ مل کر بیٹھیں اور معاملات کو درست کر لیں۔
علامہ ناصر عباس کا کہناتھا کہ بات چیت کرنے کے بعد بھلے بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ جیل بھیج دیں،لانگ مارچ کے حوالے سے پہلے بھی کہا کہ پرامن روٹ طے کر لیتے ہیں،ہم سڑک کے ایک طرف چلیں گے،ٹریفک چلاتے رہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،آپ لوگ کیوں اتنے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں؟ ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کریں،آپ حکومت مخالفین کو بغیر سوچے سمجھے قرار دے دیتے ہیں،حکومت کا مخالف ریاست کا مخالف نہیں ہوتا؛ اس طرح کی باتوں سے گریز کریں۔

Leave a reply