انسٹاگرام کا ’’خاموش موڈ‘‘ کیا ہے؟نیا فیچر خاموش براوزنگ کی سہولت دے گا

انسٹاگرام پر خاموشی سے براؤزنگ، نہ لائک، نہ کمنٹ، نہ فالو اورنہ ہی کوئی نشان،بڑی سہولت متعارف کرادی۔
انسٹاگرام کا ایک خفیہ فیچر سامنے آگیا، جو صارفین کو ایسا براؤزنگ تجربہ دے سکتا ہے جس میں ان کی سرگرمی دوسروں کو نظر نہیں آئے گی۔ ریڈ اونلی موڈ۔نئے فیچر کے ذریعے صارف انسٹاگرام پر موجود تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد دیکھ تو سکے گا، لیکن لائک، کمنٹ، فالو یا پیغام بھیجنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ اسٹوریز دیکھنے کی سہولت بھی بند رہے گی۔یعنی صارف انسٹاگرام پر موجود تو ہوگا۔ مگر اس کی موجودگی کا کوئی عام سرگرمی والا نشان نظر نہیں آئے گا۔
ٹیکنالوجی سے متعلق معلومات سامنے لانے والے ریورس انجینئر الیساندرو پالوزی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس کے بعد اس ممکنہ فیچر نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ریڈ اونلی موڈ ممکنہ طور پر انسٹاگرام پلس صارفین کیلئے زیرِ غور ہے۔ تاہم یہاں ایک اہم موڑ بھی ہے۔انسٹاگرام نے واضح کیا ہے کہ یہ فیچر فی الحال عام صارفین کیلئے ٹیسٹ نہیں کیا جا رہا۔ بلکہ صرف اندرونی سطح پر ایک تجربہ ہے۔













