مختلف اکاؤنٹس پر ایک ہی پاس ورڈ !صارفین کو ہیکنگ کا شدید خطرہ

0
10

پاکستان کے قومی سائبر سیکیورٹی اداروں (NCERT اور NTC) نے ملک بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک ہنگامی ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کمزور پاس ورڈ عادات اور ایک ہی پاس ورڈ کو متعدد ویب سائٹس پر بار بار استعمال کرنے (Password Reuse) کے خلاف سخت وارننگ دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق ہیکرز کسی ایک عام ایپ یا ویب سائٹ کا ڈیٹا چوری کرنے کے بعد خودکار اسکرپٹس کے ذریعے اسی پاس ورڈ کو صارفین کے حساس اکاؤنٹس جیسے کہ بینکنگ ایپس، ای میل اور سوشل میڈیا پر آزماتے ہیں، جس سے سیکنڈز میں متعدد اکاؤنٹس ہیک ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، نادرہ (NADRA) اور ایف بی آر (FBR) جیسی آفیشل ویب سائٹس سے ملتی جلتی جعلی (Phishing) ویب سائٹس کے ذریعے بھی ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس شدید خطرے سے بچنے کے لیے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہر اکاؤنٹ کے لیے بالکل منفرد اور مضبوط پاس ورڈ رکھیں، تمام اکاؤنٹس پر ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن (2FA) لازمی فعال کریں، اور کسی بھی سرکاری پورٹل پر لاگ ان کرنے سے پہلے لازمی تصدیق کر لیں کہ اس کا ویب ایڈریس صرف .gov.pk پر ہی ختم ہوتا ہو۔

Leave a reply