
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 66 پیسے سستا کر دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 52 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 12 اکتوبر تک رہے گا۔















