پاکستان بمقابلہ سری لنکا ! راولپنڈی میں اگلے دونوں میچز بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

0
6

راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کپتان صاحبزادہ فرحان کی 89 رنز کی دلکش اننگز اور معاذ صداقت کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت میزبان ٹیم نے 183 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔ تاہم، محکمہ موسمیات کی جانب سے 10 سے 15 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی کے باعث 11 اور 13 اکتوبر کو شیڈول بقیہ دو میچز شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اتوار کو ہونے والے دوسرے میچ میں پاکستان سیریز اپنے نام کرنے جبکہ سری لنکا کم بیک کے لیے پرعزم ہے، لیکن کھیل کا سارا دارومدار اب موسم کی صورتحال پر ہے۔

Leave a reply