
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے ارکان پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کرنے کے بجائے اسے مسترد کریں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے معیشت تباہ کی اور دہ*ش*ت گ*ردی کو تقویت دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اب وفاق کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہ*ش*ت گ*ردی کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، اس اقدام کے عالمی سطح پر اثرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پوچھوں گا کہ خیبرپختونخوا پر دہ*ش*ت گ*ردی کے الزامات کس بنیاد پر لگائے گئے۔















