دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی اس جنگ میں فوج کیساتھ ہیں،شوکت یوسفزئی

0
11

رہنماتحریک انصاف شوکت یوسفزئی نےکہاہےکہ دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی اس جنگ میں فوج کیساتھ ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ سیاسی کارکنوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
ان کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گھروں کی چادر و چار دیواری کے تقدس کے حوالے سے تحفظات موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کے لیے بجٹ مختص کیا ہے اور پولیس کو فنڈز فراہم نہ کرنے کے الزامات درست نہیں۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پُرامن احتجاج کر رہی تھی اور اس کے مطالبات پر توجہ دی جانی چاہیے۔
ان کے بقول پوری جماعت کو دہشت گردی کی حمایت سے جوڑنا درست نہیں، کیونکہ پی ٹی آئی دہشت گردی کی کسی صورت حمایت نہیں کرتی۔

Leave a reply