منشیات کیسز میں نامزد انمول عرف پنکی کو عدالت سے ریلیف مل گیا

0
10

کراچی کی عدالت نے منشیات اور سہولت کاری سے متعلق مزید دو مقدمات میں انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر ملزمہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب یا نامزد نہیں تو اسے فوری طور پر رہا کردیا جائے۔
عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر عدالت نے دونوں مقدمات میں اسے بری کردیا۔ تازہ عدالتی فیصلے کے بعد انمول عرف پنکی اب تک مجموعی طور پر پانچ مقدمات میں بری ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ کے خلاف 2018 میں ان**سدادِ دہش**ت گردی کے محکمے (سی ٹی ڈی) میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم، مختلف مقدمات میں بریت کے باوجود اس کی رہائی کا انحصار دیگر زیرِ سماعت مقدمات یا کسی دوسرے کیس میں مطلوب ہونے کی صورتِ حال پر ہوگا۔

Leave a reply