ایل پی جی کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ،اوگرا خاموش

0
12

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جبکہ پہاڑی علاقوں میں نرخ 600 روپے ہو گئے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 600 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
عرفان کھوکھر نے الزام عائد کیا کہ اوگرا اس صورتحال پر خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کو ایس ایس جی سی ٹرمینل استعمال کرنا چاہیے۔

Leave a reply