ہمارے دفاتر گرائے گئے، مینڈیٹ چھینا گیااور اب گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

0
9

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نےکہاہےکہ ہمارے دفاتر گرائے گئے، مینڈیٹ چھینا گیااور اب گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشتگردی کے خلاف ریاست کے ساتھ کھڑی ہے، تاہم دہشتگردی کو جواز بنا کر خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک ہی روز گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی، پی ٹی آئی کے 12 ارکان قومی اسمبلی اور 13 ارکان صوبائی اسمبلی کو اٹھایا گیا، پارٹی دفاتر گرائے گئے اور ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تختیاں توڑی گئیں۔ ان کے مطابق پارٹی سے مینڈیٹ چھینا گیا جبکہ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

Leave a reply