ایرانی رہبر اعلی مجتبی خامنه ای کا اہم بیان سامنے آگیا

0
6

ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل امور مملکت کی پالیسی سازی کا سنگ میل ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ثقافت، سیاست، معیشت اور سیکیورٹی میں باہمی ربط اورتوازن کی ضرورت ہے۔ مؤثر اور ٹھوس فیصلوں کے لیے واضح لائحہ عمل ناگزیر ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ آبنائے ہرمز میں مؤثر کنٹرول کے ذریعے قومی وعلاقائی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ پائیدار مفادات کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کیے جائیں۔مزاحمت کے نتیجے میں دشمن کی بڑھتی مایوسی کھل کر سامنے آگئی، ایرانی قوم اور محاذ مزاحمت کیلئے طے شدہ شرائط پر سختی سے عمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری نہ ج*ن*گ نہ صلح کی موجودہ کیفیت کے خاتمے کیلئے اقدامات ضروری ہیں، ایران کی اسٹریٹجک پالیسی کے تحت مقامی علاقائی نظام کا قیام لازمی ہے۔

Leave a reply