کے پی میں وزارت اعلیٰ کی دوڑ تیز علی امین گنڈا پور پھر میدان میں

0
8
خیبرپختونخوامیں وزارت اعلیٰ کی دوڑ تیز ،سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پھر میدان میں آگئے۔
خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اندر مختلف گروپس سرگرم ہو گئے ہیں جہاں ایک طرف چند اہم مرکزی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ بونیر یا ہزارہ سے کسی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے اور اس معاملے پر پارٹی کے کئی مرکزی رہنماؤں اور اراکینِ اسمبلی میں اختلافِ رائے بھی پایا جاتا ہے، وہیں 30 سے زائد اراکینِ اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کے لیے لابنگ شروع کرتے ہوئے سرگرم ہو چکے ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی سے حتمی مشاورت نہ ہونے کی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا یہ انتخاب عارضی ہوگا۔

Leave a reply