آنے والی نسل کو ایک ہی پیغام دینا چاہوں گا، اس فیلڈمیں مت آنا ور نہ ہم سے بھی برا حال ہوگا،نعمان اعجاز

اداکار نعمان اعجاز نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آنے والی نسل کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے موجودہ ملکی حالات کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا: “موجودہ مہنگائی کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے میں آنے والی نسل کو ایک ہی میسج دینا چاہوں گا۔ مت آنا ورنہ ہم سے بھی برا حال ہوگا”۔
اداکار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین ان کے اس مایوس کن لیکن تلخ حقیقت پر مبنی پیغام کو ملکی معیشت اور عام آدمی کی مجبوریاں کا سچا عکاس قرار دے رہے ہیں۔















