
ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے تین سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی مدعو کر لیا گیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
اس موقع پر کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کرے گا جبکہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے بھی دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دعوت دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پر دعوت دی گئی ہےجبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا اس یادگار موقع پر مختلف تقریبات کے انعقاد کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ سووینئرز بھی پیش کرے گا۔















