
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کر لی۔ عدالت نے خلع کی ڈگری جاری کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی، عدالت نے حمیرا طیبہ اور مشتاق احمد کے درمیان نکاح خلع کی بنیاد پر ختم کرنے کا حکم دیا۔















