امریکیوں کی اکثریت اسرائیل سے بیزار ہےلیکن ٹرمپ اس کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہیں ،عباس عراقچی

0
6

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی عوام اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اب وائٹ ہاؤس کی باری ہے کہ وہ اپنی پالیسی کا تعین کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بخوبی جانتے ہیں کہ امریکی عوام کی بڑی تعداد اسرائیل سے ناخوش ہے، تاہم وہ اس ناراضی کی وجوہات سمجھنے سے قاصر ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ امریکی عوام اس بات سے تنگ آ چکے ہیں کہ اس*رائ*ی*ل امریکی حکومت کو دھوکے سے مسلسل جنگوں میں دھکیلتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب نہ صرف امریکی عوام بلکہ خطے کے لوگوں کا صبر بھی جواب دے چکا ہے۔

Leave a reply