
چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے والوں کو ملکی ریکارڈ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ 75 برسوں میں دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار ریاستوں میں سے ایک رہا ہے۔
راشد لنگڑیال کے مطابق 1950 سے اب تک پاکستان کی آبادی میں سات گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا، جبکہ ملک نے دنیا کے مشکل ترین خطوں میں سے ایک میں آبادی کے اس غیر معمولی دباؤ کا سامنا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت ان حقائق کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔














