اب صرف چالان نہیں، کریمنل ریکارڈ والے ڈرائیورز گرفتار بھی ہوں گے،سی ٹی اولاہور

0
7

لاہور میں کریمنل ریکارڈ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ، لائسنس منسوخ اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اب صرف چالان کرنے تک محدود نہیں رہی بلکہ جدید ڈیٹا بیس تک رسائی کے ذریعے ڈرائیورز کے کوائف اور کریمنل ریکارڈ کی بروقت تصدیق بھی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ کریمنل ریکارڈ رکھنے والے افراد اگر سڑکوں پر نظر آئے تو ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، ایسے افراد کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کے ساتھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔
سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ لاہور کی سڑکوں کو شہریوں کے لیے محفوظ بنایا جائے۔

Leave a reply