انشا اللہ 2050 سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، شہباز شریف

0
5

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ انشا اللہ 2050 سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکا سے خطاب پاکستان منرلز کانفرنس میں شریک عالمی سرمایہ کاروں اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہوں، فیلڈ مارشل اور ان کی ٹیم کا معدنیاتی ایجنڈا کو قومی معاشی وژن کا مرکزی حصہ بنانے میں اہم کردار ہے، پاکستانی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتوں کیلئے استعمال ہوں گے، پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کرنا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ 2 دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اورآپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے ، ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیر استعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے ، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاؤن اسٹریم انڈسٹری کیلئے بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ بیرک کمپنی کا پاکستان پر اعتماد برقرار رکھنےپر شکر گزار ہوں، گولڈ مین سکس کی پیشگوئی ہےکہ 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتا ہے، انشا اللہ 2050 سے بھی پہلے پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں بلکہ معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پر عزم ہیں، مساوی اور منصفانہ شراکت داری پاکستان اور سرمایہ کار دونوں کیلئے فائدہ مند ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور پالیسیوں میں تسلسل فراہم کریں گے۔

Leave a reply