
حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 358 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 18 نومبر کے لیے ہیں۔















