علیمہ خان کی نظر بندی ، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی

0
17

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور ان کے ڈرائیور کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کرلی۔عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان نے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی، جس میں پنجاب حکومت، محکمہ داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا، تاہم عظمیٰ خان اور نورین نیازی رہا ہوچکی ہیں۔

Leave a reply