
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی کے پاس لانگ مارچ کی کوئی واضح حکمت عملی یا پلان موجود نہیں تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے 25 ستمبر کے اجلاس میں لانگ مارچ ملتوی کرکے حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں نے ہر صورت لانگ مارچ کرنے پر اصرار کیا۔
انہوں نے کہا کہ متعدد رہنماؤں کی گرفتاری کے باوجود وہ لانگ مارچ کے پلان کا انتظار کرتے رہے۔















