
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور مرکز میں اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان جاری کشیدگی کے تازہ ترین واقعے میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں دیے گئے ریمارکس ”ناقابل قبول“ ہیں۔ اور انہوں نے پارٹی کی ”ریڈ لائن“ عبور کر لی ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے خواجہ آصف کی 19 نومبر کی ایک پوسٹ پر سخت رد عمل دیا ہے؛ اپنی پوسٹ میں خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دو ویڈیو کلپس شیئر کی تھیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریفرنڈم سمیت دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کوئی گفتگو نہیں ہوئی، اس نوعیت کی تجاویز اعلیٰ سطح پر مشاورت کے لیے سب سے پہلے آنی ہوتی ہیں۔















