
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین ان کی ریڈ لائن ہیں، ان کے خلاف تشدد یا ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اور مجرم ہیں، جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت معاشرتی روایات اور مذہبی اقدار ہیں۔ دین اسلام نے عورت کو مکمل عزت، احترام اور حقوق عطا کیے۔















