عوام کے لئے خوشخبری ،حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کردی

0
7

وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نیا نرخ 348 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول 318 اور ڈیزل 353 روپے فی لیٹر مقرر کیا تھا۔

Leave a reply