قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب: مسلم لیگ ن کی حکمت عملی طے کرلی

0
130

پاکستان ٹوڈے کے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

اجلاس میں حاضر ارکان کے ووٹ جلد سے جلد پول کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کرلی گئی۔

خیال رہے قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا، اسپیکر کیلئےپاکستان مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار عامر ڈوگر کے درمیان مقابلہ ہے۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سُنّی اتحاد کونسل کے امیدوار جنید اکبر کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ہر رکن کا صرف ایک ووٹ ہوگا۔

 

Leave a reply