پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کا معاملہ

0
51

خیبر پختونخوا:(پاکستان ٹوڈے) علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

وارنٹ منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن ایڈوکیٹ کے زریعے دائر کی گئی، درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا۔

درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے 19 مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

Leave a reply