سابق کمشنر راولپنڈی کا انتخابات میں دھاندلی کے خلاف پریس کانفرنس کا معاملہ

0
80

راولپنڈی :(پاکستان ٹوڈے) سابق کمشنر راولپنڈی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے طلب کر رکھا تھا

لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انکی کونسل عدالت میں پیش، لیاقت علی چٹھہ سے نوٹس پر جواب جمع کروا دیا گیا

سوئیاں والا حافظ آباد میں موجود ہوں ۔ سابق کمشنر راولپنڈی کا جواب، میرے خلاف دو انکوائریاں چل رہی ہیں ابھی پیش نہیں ہو سکتا ۔ ایک انکوائری الیکشن کمیشن اور دوسری محکمانہ طور پر چل رہی ۔ میری کونسل پیش ہو کر مزید وضاحت کرے گی ۔ لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے انکے وکیل راجہ حسیب سلطان نے وکالت نامہ جمع کروا دیا

درخواست پر آئندہ سماعت 20 اپریل کو ہو گی، سابق کمشنر راولپنڈی کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے 22 اے کی درخواست دائر کی تھی، درخواست زیب فیاض ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی

درخواست میں سی پی او راولپنڈی اور چوکی انچارج سول لائنز کو فریق بنایا گیا تھا، تھانہ سول میں درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا، سابق کمشنر راولپنڈی نے پریس کانفرنس کر کے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، سابق کمشنر نے 17 فروری کو پریس کانفرنس کی اور رو پوش ہو گئے، درخواست گزار

Leave a reply