پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن” میری آواز ،، مریم نواز” کا افتتاح کردیا
پاکستان ٹوڈے: وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں 100جدید ایمرجنسی پینک 15 بٹن کا بھی اجرا کر دیا, وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے 50 مقاماتِ پر فری وائی فائی پراجیکٹ کا بھی افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا میں پہلی بارلاہور میں آرٹیفشل انٹیلیجنس کے زریعے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع، خواتین 15 کال، ویمن سیفٹی ایپ لائیو چیٹ فیچر، ویڈیو کال فیچر، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل کے زریعے ور چوئیل پولیس سے رابط کر سکتی ہیں۔
وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن قائم کیا گیا، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیا۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔
ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں راہنمائی فراہم کریگا۔ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر” سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
یونیورسٹی اور کالجوں ،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فوراً سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔ جرائم ،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشن
1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے،بریفننگ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورچوئل وویمن پولیس سٹیشن کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز وویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات بھی کی اور گفتگو کی، خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی اسمبلی اورسینیٹ کااجلاس آج،ایجنڈےجاری
نومبر 4, 2024 -
لاہورمیں بارش کا44سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اگست 1, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔