پاکستان ٹوڈے: چین جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔
تفصیلات کے مطابق چینی حکام نے سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیدی۔ چین نے معاشی طور پر خود کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف طریقوں پر عمل شروع کر دیا، جس کے تحت چینی حکام نے غیر ملکی سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیدی ہے۔
چین نے ملک کی ساحلی پٹی کے تمام بندرگاہوں پر کروز بحری جہازوں کے ذریعے آنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپس کو ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ چینی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق ایسے سیاحوں کے گروپ جو 2یا 2سے زیادہ غیر ملکیوں پر مشتمل ہیں اور چینی ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے چین میں آئے ہیں، انہیں چین کے 13 شہروں بشمول شنگھائی، تیان جن، گوانگ ژو، سانیا اور دیگر میں کروز بندرگاہوں کے ذریعے بغیر ویزا داخلے کی اجازت ہو گی۔
تاہم بغیر ویزا داخل ہونے والے سیاح چین میں 15 دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکیں گے، دوران قیام وہ ساحلی صوبوں، میونسپلٹیز اور خود مختار علاقوں کے ساتھ بیجنگ بھی جا سکیں گے۔این آئی اے نے 7 کروز بندرگاہوں ڈالیان، لیان یون گانگ، وین ژو، ژوشان، گوانگ ژو، شین ژن، اور بی ہائی کو 54 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری ٹرانزٹ بندرگاہوں کے طور پر نامزد کیا ہے۔
یہ سہولت چین کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے تحت کروز بحری جہازوں کے ذریعے ان بندرگاہوں سے غیر ملکی مسافروں اور سیاحوں کی آمدورفت اور روانگی کیلئے متعارف کروائی گئی ہے۔
بلقان:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،لاکھوں افرادمتاثر
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدرمملکت کاراشدمنہاس شہیدکےیوم شہادت پرخراج عقیدت
اگست 20, 2024 -
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاعزازمیں عشائیہ،کس نےشرکت نہ کی
اکتوبر 25, 2024 -
جشن آزادی:پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آزادی نائٹ پریڈہوگی
اگست 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔