
پاکستان ٹوڈے: آج24 مئی پاکستان کے قومی جانورمار خور کا عالمی دن ہے۔
اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر کے نایاب جانور کی اہمیت اور تحفظ کیلئے قدم اٹھا دیا۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکا سے مارخور کے عالمی دن کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد میں بتایا گیا۔
کہ دنیا بھرمیں مارخور کے عالمی دن کو منانے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے مجموعی کردار کے پیش نظر مارخور کے تحفظ کی کوششوں میں ہرایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ مارخور کو پاکستان کا قومی جانور ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، جوجنگلی بکرے کی طرح کاہوتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر پہاڑی جانور ہے، جو عموماً 600 سے3600میٹر تک کی بلندیوں پر پایا جاتا ہے۔
مار خور کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ ان 72جانوروں میں شامل ہے، جن کی تصاویر ڈبلیو ڈبلیو ایف کے 1976 میں جاری کردہ سکوں پر کندہ ہیں۔ مار خورپاکستان میں زیادہ تر گلگت بلتستان ، چترال ، کیلاش ، وادیٔ ہنزہ اور کشمیر کی وادی نیلم کے علاقوں میں پایا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کے علاوہ افغانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے کچھ علاقے بھی مار خور کے مسکن ہیں۔
امریکی شہریوں نے ایران جنگ کے خاتمے کی حمایت کردی
اپریل 1, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بھارتی بحریہ کی ا سپیڈ بوٹ حادثے کا شکار، 13 افراد ہلاک
دسمبر 19, 2024 -
سموگ میں خطرناک حدتک اضافہ:لاہورآج بھی آلودہ ترین شہر
نومبر 12, 2024 -
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا : محکمہ موسمیات
مارچ 22, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
| 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
| 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
| 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
| 27 | 28 | 29 | 30 | |||














