دوران حج 1301 حجاج جاں بحق ہوئے، سعودی عرب نے تصدیق کردی
حج کی ادائیگی کے دوران سعودی عرب میں حجاج کرام کی اموات کے حوالے سے سعودی وزارت صحت کا بیان سامنے آگیا۔ سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمٰن نے دوران حج 1301 حجاج کی اموات کی تصدیق کردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ اموات مناسب پناہ گاہ نہ ہونے اور آرام کئے بغیر براہ راست تیز دھوپ میں طویل فاصلے تک پیدل چلنے کی وجہ سے ہوئیں۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جاں بحق حجاج میں متعدد معمر افراد اور دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد بھی شامل ہیں جبکہ 83 فیصد اموات ان حجاج کی ہوئیں جو اجازت کے بغیر حج میں شامل ہوئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔ پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے جبکہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 کی مدینہ منورہ میں ہوئیں۔
واضح رہے کہ اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا۔ دوران حج درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔ سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کررکھی تھی کہ رواں برس حج سیزن کے دوران شدید گرمی پڑے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر حجاج کرام کیلئے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کا انتظام اور مختلف مقامات پر فوارے بھی لگائے گئے تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، وزیر تعلیم کا اہم اعلان
اپریل 19, 2024 -
گوگل کروم میں چند بہترین فیچرز متعارف کروا دئیے گئے
نومبر 1, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں مزیدکمی
ستمبر 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔