افغانستان کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ میں ساوتھ افریقہ سے شکست کیساتھ ایک ریکارڈ اپنے نام کرلیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف شکست کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
افغانستان کی ٹیم عالمی کرکٹ کی واحد ٹیم ہے جو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں 71 گیندوں کی مختصر اننگز ہی کھیل پائی۔
جنوبی افریقا کے خلاف بڑے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی تھی اور پوری ٹیم 11.5 اوورز میں 56 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں صرف 71 گیندوں پر محیط اس مختصر اننگز میں افغانستان کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکا۔
میگا ایونٹ میں اس سے قبل بھی مختصر اننگز کے منفی ریکارڈز بن چکے ہیں مگر وہ ریکارڈز راؤنڈ میچز تک ہی محدود تھے، سیمی فائنلز میں مختصر ترین اننگز کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہونے کے باوجود افغان ٹیم اس لسٹ میں سرفہرست نہیں ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے مختصر اننگز کھیلنے والی ٹیموں میں نیدرلینڈز کی ٹیم سرفہرست ہے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف صرف 60 گیندوں پر آل آؤٹ ہوئی تھی۔
2021 ہی کے ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف 62 گیندوں کی مختصر اننگز کھیل کر آل آؤٹ ہوئی۔
مختصر ترین اننگز کی فہرست میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2014 میں نیدرلینڈز کی ٹیم کی سری لنکا ہی کیخلاف صرف 63 گیندوں کی اننگز بھی شامل ہے۔ اس فہرست میں تازہ ترین اضافہ افغانستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 71 گیندوں کی مختصر اننگز کیساتھ کیا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
نئی فلم کی ریلیز سے قبل غسل کرتا ہوں: شاہ رخ خان
فروری 17, 2024 -
سیکیورٹی خدشات:اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی عائد
اکتوبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔