ڈالرکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی اضافہ

0
60

کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مسلسل دوسرےروزبھی اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.41 روپے سے بڑھ کر 278.50 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 409 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 397 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 429 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔228 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 154 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 38 کروڑ 23 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,704 جبکہ کم ترین سطح 79,071 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply