پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کےریفرنس میں اہم پیشرفت

پنجاب یونیورسٹی میں مبینہ بدعنوانیوں کےریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
سابق وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کا ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نےکہاکہ بتایا جائے کن گروانڈز پر نیب ریفرنس واپس لینا چاہتی ہے ۔
نیب نےدرخواست میں موقف اختیارکیاکہ ریفرنس کا جائزہ لیا ہے ملزمان کے خلاف شوائد موجود نہیں ہیں۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے ۔
ملزمان میں ڈاکٹر مجاہد کامران ،ڈاکٹر خان راس ،دیبہ اختر ،ڈاکٹر حسن مبین سمیت دیگر شامل ہیں۔
عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔
طلباکیلئے خوشخبری:تمام سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بجلی کی قیمت میں اضافہ،حکومت نے منظوری دیدی
جولائی 11, 2024 -
3ناکام شادیوں کےبعدگلوکارہ برٹنی اسپیئرنےپھرشادی کرلی
اکتوبر 22, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














