پنجاب میں مزیدبارشیں:پی ڈی ایم کاالرٹ جاری

0
22

پنجاب بھرمیں مزیدبارشوں کی پیشگوئی ،پی ڈی ایم نےالرٹ جاری کردیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ مون سون بارشوں کا نیا سپیل 25 اگست سے شروع ہو گا۔ 25 سے 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔لاہور ، گجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔
ترجمان پی ڈی ایم کامزیدکہناہےکہ کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے کی کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ۔
ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا کاکہناہےکہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ چہلم کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے ۔خستہ حال چھتوں و عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں ۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ پرانی عمارتوں ،کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں ۔

Leave a reply