
سری لنکاکوانگلینڈکےہاتھوں دوسرےٹیسٹ میچ میں بھی شکست کاسامناکرناپڑا۔انگلش ٹیم نے190 رنز سےفتح حاصل کرکےسریزمیں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔
انگلینڈنےتین میچزکی سیریزمیں سری لنکاکودومیچوں میں شکست دےکرسیریزاپنےنام کرلی۔
لارڈز میں کھیل کے چوتھے دن سری لنکا نے 483 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی نامکمل دوسری اننگز53 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 292 پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے دمتھ کرونا رتنے 55، دنیش چندی مل 58 اور دھننجایا ڈی سلوا 50 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نویں نمبر پر بیٹنگ کرنیوالے ملن رتنائیکے نے 43 رنز بنائے ۔
انگلینڈ کے گس ایٹکنسن نے 62 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کرس ووکس اور اولی اسٹون نے2،2 وکٹیں لیں۔
لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو 3 میچز کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔
فیفا ورلڈکپ 2026 میں اب تک سب سے زیادہ گول کس کھلاڑی نے کیے؟
جولائی 15, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حمیرااصغرکی پراسرارموت،کیس میں اہم پیشرفت
جولائی 18, 2025 -
ایران غیرجوہری معاہدےکوحتمی شکل دینےمیں مشکلات کاشکارہے،ٹرمپ
اپریل 29, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














