عدالت نےشیرافضل مروت کوکسی بھی مقدمےمیں گرفتارکرنےسےروک دیا

0
11

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آبادہائیکوررٹ کےجسٹس سمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تحریری حکم نامہ میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ایف آئی اے کو نوٹسز جاری،فریقین کو شیر افضل مروت کی درخواست پر  پیراوائز  کمنٹس  جمع کرانے کا حکم دیاگیا۔درخواست گزار وکیل کے مطابق شیر افضل مروت کو کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے، شیر افضل مروت کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیر افضل مروت نے وکلا عادل عزیز قاضی، ریاست علی آزاد کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

Leave a reply