ممکنہ آئینی ترامیم کامعاملہ:پارلیمنٹ کااجلاس طلب

0
11

ممکنہ آئینی ترامیم کےلئے پارلیمنٹ کااجلاس آج پھرطلب کرلیاگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 12:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ آج بھی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کرینگے ،صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد پر بحث جاری رہے گی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں  سیکیورٹی  کی سخت انتظامات کیے گے ہیں۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو اجلاس میں اپنے ساتھ مہمان نہ لانے کی درخواست کی گئی اور میڈیا نمائندوں کو ویلڈ پریس گیلری کارڈ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی ہوگئی۔

Leave a reply