الیکشن کمیشن جعلی حکومت کےاشاروں پرچل رہاہے،بیرسٹرسیف

0
22

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کا بھی مرتکب ہوا، الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریاستی ادارے کو ایک سیاسی جماعت میں بدل دیا ہے،الیکشن کمیشن بہانے ڈھونڈنے کے لئے اجلاس پر اجلاس بلا رہا ہے، الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کر کے اعلیٰ عدلیہ کی تعمیل کرے، تاخیری حربے استعمال کرنے پرالیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنر آئین سے متصادم فیصلے کرنے پر آرٹیکل 6 کا بھی مرتکب ہوا، الیکشن کمیشن جعلی حکومت کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ ریاستی اداروں کے سیاسی فیصلے ملک کے لئے بھیانک ہوتے ہیں، فارم 47 کی حکومت نے ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔مینڈیٹ چور حکومت چند سانسیں لینے کیلئے ریاستی اداروں کی ساکھ کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

Leave a reply