مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا

0
28

مخصوص نشستوں کےفیصلےپرعملدرآمدکامعاملہ،الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔
مخصوص نشستوں کےمعاملےپر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ الیکشن ترمیمی ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے کو؟ الیکشن کمیشن نے رہنمائی مانگ لی ۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ سپیکر قومی اسمبلی نے خط لکھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان نے بھی ترمیمی قانون پر عملدرآمد کیلئے رجوع کیا، عدالتی فیصلے پر 39ارکان کی حد تک  عملدرآمد ہوچکا ہے، ترمیمی ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم کرکے ماضی سے اطلاق کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عدالتی فیصلے واضح ہیں کہ پارلیمنٹ کی دانش کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا،عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا۔

Leave a reply