ملتان ٹیسٹ:انگلینڈکیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری،پہلے دن کاکھیل ختم

0
42

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریزکےپہلےمیچ کی پہلی اننگزمیں مہمان ٹیم کےخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ،4وکٹوں کےنقصان پرپاکستان نے328اسکوربنالئے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سےعبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا  آغاز کیا ،سکور بورڈ پر 8رنز بنےتوصائم ایوب 4سکوربناکرپویلین واپس لوٹ گئے۔ صائم ایوب کےآؤٹ ہونےکےبعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،کپتان شان مسعود نےعمدہ کھیل پیش کرتےہوئے 2چھکوں اور10چوکوں کی مدد سےسنچری مکمل کی جبکہ عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی۔

عبداللہ شفیق اورکپتان شان مسعود نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔ یہاں عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی۔

عبداللہ شفیق کےآؤٹ ہونےکےبعدکپتان شان مسعود بھی 151 اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی۔

پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

پہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نے4وکٹوں کےنقصان پر328رنزبنائے۔

کھیل کےآغازپرگفتگوکرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان شان مسعودکاکہناتھاکہ بڑے اسکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے، ہم تین فاسٹ اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیلیں گے۔
انگلش کپتان اولی پوپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے۔
واضح رہےکہ ملتان میں دونوں ٹیمیں ماضی میں ایک دوسرےکےخلاف ایک ایک ٹیسٹ میچ جیت چکی ہیں۔
پاکستان پلیئنگ الیون:
صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان شان مسعود، بابر اعظم، نائب کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ پلیئنگ الیون:
زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔
یادرہےکہ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کاشکارہونےکی وجہ سےکھیل نہیں رہے۔

Leave a reply