مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

0
6

مشہور ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف ایف آئی آر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر تھانہ مزنگ میں کاٹی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ مزنگ میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ملزم کیخلاف مذکورہ مقدمہ کراچی کے سی ٹی ڈی کے اہلکار دوست محمد خان کی مدعیت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر درج کیا گیا۔
مقدمہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر نے اٹلی بھجوانے کیلئے 19 لاکھ 40 ہزار روپے لئے، ملزم نے لاکھوں روپے کی رقم ڈیڑھ سال قبل لی تھی جس کا مقدمہ بھی تھانہ گلبرگ میں درج ہے۔
مقدمہ کے متن میں بتایا گیا ہے کہ یہ مقدمہ ایف آئی اے میں بھی زیر سماعت ہے، ملزم نے کیس واپس لینے کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ملزم کاشف ضمیر کیخلاف یہ مقدمہ سنگین نتائج کی دھمکیوں اورگراف ایکٹ 1885 کی دفعہ 25ڈی کے تحت درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال اپریل 2025میں بھی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ کوٹ لکھپت میں امتیاز خان کی مدعیت میں امانت میں خیانت کی دفعات کےتحت درج کیا گیا تھا۔

Leave a reply