امینا خان کا چار دن تیاری میں سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

0
8

اداکارہ امینا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سی ایس ایس کا امتحان چار دن میں تیاری کرکے پاس کیا تھا۔
اداکارہ نے کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ٹیلی ویژن پر واپسی کی ہے اور اس دوران اپنے ماضی کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ اس گفتگو کی ایک ویڈیو کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بہت کم عمری میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا اور یہ واضح کیا کہ ان کے پاس تیاری کے لیے صرف چار دن تھے کیونکہ وہ اس وقت مختلف ڈرامہ سیریلز کی شوٹنگ میں بے حد مصروف تھیں۔
امینا خان کا دعویٰ تھا کہ اتنی مختصر تیاری کے باوجود انہوں نے آٹھ پیپرز دیے اور امتحان پاس کر لیا حالانکہ بعد میں انہوں نے سرکاری ملازمت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس دعوے پر شدید بے یقینی اور مذاق کا اظہار کیا۔
اداکارہ کے دعوے کی تصحیح کرتے ہوئے ایک صارف نے نشاندہی کی کہ سی ایس ایس کے امتحان میں اصل میں 12 پیپرز ہوتے ہیں، آٹھ نہیں۔دوسری طرف ایک اور صارف نے طنزاً لکھا کہ شاید انہوں نے یہ سی ایس ایس کا امتحان کسی ڈرامہ سیریل کے اندر دیا تھا۔

Leave a reply